بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء ایک بس پر حملے کے معاملے میں آج عدالت میں پیش ہوئیں اور عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
بس پر حملے کے اس معاملے میں محترمہ خالدہ ضیاء کے خلاف عدالت نے پہلے گرفتاری
کا وارنٹ جاری کیا تھا جس کی وجہ سے آج انہیں عدالت میں حاضر ہو کر ضمانت کیلئے درخواست دینی پڑی۔
واضح رہے کہ بس پر یہ حملہ گزشتہ سال ٹرانسپورٹ ہڑتال کے دوران کیا گیا تھا اور عدالت نے ان کی گرفتاری کا وارنٹ 30 مارچ کو جاری کیا تھا۔